خانقاہ ڈوگراں: خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص فصلوں سے زخمی حالت میں بازیاب، ورثاء مقدمہ کے اندراج کیلئے سارا دن احتجاج کرتے رہے

Aug 03, 2015

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کو پولیس نے 24 گھنٹے بعد فصلوں سے زخمی حالت میں بازیاب کر لیا۔ ورثاء سارا دن مقدمہ قتل کے انداج کے لئے مظاہرہ کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ درس گاہ کا رہائشی مظہر حسین رحمانی شادی کے بعد بچوں سمیت گوجرانوالہ میں کرائے کے مکان میں شفٹ ہو گیا۔ گزشتہ دن جائیداد سے حصہ لینے کے لئے اپنے آبائی گھر خانقاہ ڈوگراں آیا اور رات اپنے بھائیوں کے ہمراہ گھر میں سو گیا۔ صبح اس کی چارپائی سے خون آلود کپڑے، رسی اور ایک چھری ملی۔ مظہر کے لواحقین کو شک تھا کہ اس کے سسرالی قتل کر کے نعش ساتھ لے گئے ہیں۔ ان پر قتل کے مقدمہ کے اندراج کے لئے ورثاء سارا دن پولیس کے خلاف احتجاج کرتے رہے مگر پولیس اسکی تلاش میں لگی رہی، بالآخر ایس ایچ او امداد حسین شاہ نے گھر کے قریب فصلوں سے مظہر کو زندہ بازیاب کر لیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظہر کا کہنا تھا کہ گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور قریبی کھیتوں میں جا کر بیٹھ گیا تھا۔ 

مزیدخبریں