واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں گرجا گھر میں عبادت کرنے والے نو افریقی امریکیوں پر مسلح حملہ کرنے کے واقعہ کے ملزم ڈائلن روف نے اقبال جرم سے انکار کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائلن روف نے عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنے اوپر عائد 33 الزامات میں اقبال جرم سے انکار کیا۔ اٹارنی ڈیوڈ بروک نے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کو اْس وقت تک اقبالِ جرم کا مشورہ نہیں دیں گے جب تک استغاثہ یہ واضح نہیں کرتا آیا وہ سزائے موت کا مطالبہ کرے گا یا نہیں۔ یاد رہے کہ ڈائلن روف کو وفاقی الزامات کا سامنا ہے جن میں نسلی منافرت اور مذہبی عبادت میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے جبکہ اس پر ریاست جنوبی کیرولینا میں قتل اور قتل کے ارادے سے متعلق شقوں کے تحت بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔
امریکہ: گرجا گھر میں فائرنگ کے ملزم کا اقبالِ جرم سے انکار
Aug 03, 2015