نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں میڈیا سٹڈیز کی ایک بھارتی پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ داعش سے بھی زیادہ سفاک ہے۔ رٹ جو یونیورسٹی کی انڈین امریکن ایسوسی ایٹ پروفیسر دیپا کمار نے ٹوئٹ کیا کہ داعش بے رحم ہے لیکن امریکہ اس سے زیادہ ظالم ہے جس نے عراق ، افغانستان اور پاکستان میں تیرہ لاکھ انسانوں کو ماردیا۔ دیپا کمار کی اس تنقید کو فوری توجہ ملی اور چند ہی گھنٹوں میں کئی رسپانس آئے، جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سے کہا گیا کہ امریکہ اتنا ہی برا ہے تو وہ واپس کیوں نہیں چلی جاتیں۔