واشنگٹن(این این آئی) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اسلحہ خریدنے کے بجائے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بچوں کی تعلیم کیلئے مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ عالمی رہنماؤں سمیت وزیراعظم نوازشریف سے تعلیم میں سرمایہ کاری کی جانب توجہ مبذول کروا چکی ہوں، سب جانتے ہیں ملک کا بڑا سرمایہ اسلحہ کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے بچوں کی تعلیم کیلئے مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی: ملالہ
Aug 03, 2015