لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور مملکت پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ الطاف حسین کے اس بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ رینجرز کی طرف سے کراچی میں کی جانے والی کارروائی 100فیصد درست اور بجا ہے۔ پاکستان کی شیر دل افواج اور وطن کے محافظوں کے خلاف ہذیان گوئی سے الطاف حسین کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم بھارت کو مدد کے لئے پکارنے والے اس نام نہاد لیڈرکو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے مہاجرین سمیت پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور اُسے اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت اور رجب طےب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے مابےن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بیدیاں روڈ کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ تقرےب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے تحت بےدےاں روڈ پر تعمیر ہونے والے 60 بستروں پرمشتمل ٹی ایچ کیو ہسپتال کا نظام رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ چلائے گا۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن معاونت اور سہولتیں فراہم کرے گی۔ محکمہ صحت، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی سےکرٹری صحت جواد رفےق ملک جبکہ رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے چےئرمےن مےاں محمد احسن نے دستخط کئے۔ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور رجب طےب اردگان ہسپتال ٹرسٹ معاہدہ معیاری صحت عامہ کی سہولتوں فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔ بےدےاں روڈ پر تعمےر ہونے والے تحصےل ہےڈکوارٹر ہسپتال کو سٹےٹ آف دی آرٹ ہسپتال بناےا جائے گا۔ علاقے کے لوگوں کو صحت کی جدےد اور معےاری سہولتےں مےسر آئےںگی۔ ہسپتال کو ترکی کے تعاون سے مظفر گڑھ میں بنائے گئے رجب طےب اردگان ہسپتال کی طرز پر چلاےا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی اور معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ عوام کو سرکاری ہسپتالوں مےں خطےر وسائل سے مفت طبی سہولتےں فراہم کی جارہی ہے۔ صوبے بھر مےں نئے ہسپتال بنائے گئے ہےں، تحصےل و ڈسٹرکٹ ہےڈ کو ارٹرز ہسپتالوں کو اپ گرےڈ کےا جارہا ہے۔ مزید برآں شہبازشریف نے ابوظہبی گروپ اور وارد ٹیلی کام پاکستان کے ڈائریکٹر عدیل باجوہ کے والد عبداللہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے چونگی امرسدھو کے علاقے میں ریڑھی بان پر پولیس تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مزید برآں شہبازشریف نے شادمان کے علاقے میں 6سالہ بچے کے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پھل فروش طالب علم علی حمزہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے میٹرک (آرٹس گروپ) کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر طالب علم علی حمزہ، اس کی والدہ اور کلاس ٹیچر کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی حمزہ قوم کا عظیم بیٹا ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے جس نے سخت حالات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ حکومت پنجاب علی حمزہ جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر تمام وسائل نچھاور کررہی ہے۔ علی حمزہ جےسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قےمتی اثاثہ ہےں اور پاکستان کا مستقبل انہی ہےروں سے جڑا ہوا ہے اور پنجاب حکومت اےسے ہےروں کو تراشنے کےلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔ علی حمزہ جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائد اور اقبال کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتا ہے، اےسا پاکستان جس میں سماجی و معاشی انصاف اور تعلیم کا معےار ےکساں ہو جبکہ غریب کے بچے کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مےسر ہوں۔ علی حمزہ نے محنت اور والدےن کی دعاﺅں کے طفےل سخت حالات مےں بھی اےک بے مثال کامےابی حاصل کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی علی حمزہ کی تعلیمی کارکردگی کا معیار یہی رہا تو اس طالب علم کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔ علی حمزہ کی پڑھائی کے ساتھ لگن لائق ستائش ہے جس نے پھل کی ریڑھی لگا کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کئے۔ علی حمزہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ دل کی مریضہ ہیں اور ان کے شوہر بھی گزشتہ 6 سال سے چارپائی پر ہیں، ہمارے لئے اپنے بےٹے کو مزےد پڑھانا بہت مشکل ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ علی حمزہ کی پڑھائی کےساتھ اس کے بیمار والدین کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
شہبازشریف