روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورے کے موقع پر گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کے حقوق کیلئے کھڑا ہوں۔گزشتہ دوسال میں کسان پس کر رہ گیا۔ حکومت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔میٹروسے بڑی کمیشن بنتی ہے۔ڈیڑھ سو ارب روپے دو میٹرومنصوبوں پر خرچ کردیئے گئے۔ بند بنانے سےحکمرانوں کو کمیشن نہیں ملتی اس لئے بند نہیں بنائےگئے۔انکا کہنا تھا کہ روجھان کا علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا برا حال ہے۔شریف برادران کو لاہور سے دور کسی علاقے کی فکر نہیں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران پچھلے چھ ادوار سے پنجاب پر حکومت کررہےہیں لیکن انہوں نے کسان کے حالات بدلنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔