ویمن اہمپاورمنٹ کو اسلامی اقدار سے ہم آہنگ ہوناچاہئے‘ دردانہ صدیقی

Aug 03, 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اوراسکے پاس معاشرے کوبگاڑنے اور سنوارنے کی قوت موجود ہے ، عورت چاہے تو بڑے سے بڑاانقلاب لاسکتی ہے، ویمن اہمپاورمنٹ کو اسلامی اقدار سے ہم آہنگ ہوناچاہئے، وہ گزشتہ روز حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین صحافیوں کے اعزازمنعقدہ عصرانہ سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع حمیراطارق، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عالیہ منصور، عافیہ سرور، رعنا فضل، زرفشاں فرحین، صائمہ افتخار، شازیہ عبدالقادرودیگر موجودتھیں۔

مزیدخبریں