ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں: اوباما، دھاندلی کا خدشہ ہے: ری پبلکن امیدوار

Aug 03, 2016

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی ڈاٹ کام + اے ایف پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے ٹرمپ ابھی صدر بننے کے اہل نہیں ہیں، ری پبلکن اسے مستردکرے۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ خدشہ ظاہرکیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو ’’شیطان‘‘ قرار دیا ہے۔ اور کہا (سینڈرز) نے شیطان کے ساتھ سودا کیا۔ وہ (ہلیری) شیطان ہیں۔ رپبلکن امیدوار نے اس سے پہلے بھی سینڈرز کی ہلیری کلنٹن کی حمایت کو شیطان کے ساتھ معاہدے کے مترادف قرار دیا تھا۔ عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی مسلمان آرمی کیپٹن ہمایوں خان کے والد خضر خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید سننے کی برداشت رکھنی چاہئے۔

مزیدخبریں