امریکی کمپنی کو خلاءمیں سیاحوں کو لے جانے کا لائسنس مل گیا

Aug 03, 2016

امریکی کمپنی کو سیاحوں کو خلا میں لے جانے کے لیے لائسنس مل گیا، یہ سفر اگلے سال سے شروع ہوگا،اس منفرد سیر کا ٹکٹ دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے ہوگا۔امریکی کمپنی نے پیش کش کردی کہ چلتے ہو تو خلا میں چلو ،کمپنی سیاحوں کو اگلے سال سے خلا کی سیر کرائے گی۔ اسپیس شپ کو دو پائلٹ اڑائیں گے جس کے ذریعے چھ مسافر خلا کی سیر کو جاسکیں گے۔ پہلی پرواز کے اعلان سےقبل ہی سات سو افراد نے خلائی سیاحت کے لیے بکنگ کرادی ہے۔اب بس بیگ تیار رکھیں ، ٹکٹ بک کرائیں اور خلا میں جانے کی تیاری پکڑ لیں۔

مزیدخبریں