اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زاہد حامد نے کہا ہے سینٹ انتخابات سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینٹ انتخابات پر تمام سیاسی جماعتوں نے تجاویز دی ہیں۔ سفارشات مکمل کر کے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پیش کریں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ الیکشن کمیشن بائیو میٹرک مشین کی ٹیکنیکل جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ چیئرمین نادرا گزشتہ روز کے اجلاس میں پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ اجلاس میں چیئرمین نادرا کو کمیٹی نے طلب کیا تھا۔ نوید قمر نے کہا موجودہ سینٹ الیکشن کے طریقہ کار میں کرپشن کا عنصر آتا ہے۔ سینٹ ا نتخابات میں شفافیت ہونی چاہیے۔