سندھ کابینہ میں مزید 9وزیر شامل ہوںگے

کراچی (وقائع نگار) سندھ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر منظور وسان سمیت مزید 9 وزرا کو شامل کیاجائے گا۔9وزرا آئندہ کچھ دنوں میں حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ کے نئے وزرا میں منظوروسان، میر ہزارخان بجارانی، محمد بخش مہر، ناصر شاہ، ممتاز جاکھرانی اور گیان چند ایسرانی کی شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ کابینہ کے باقی ارکان کی قیادت سے منظوری لیں گے جبکہ محکمہ ایکسائز کا قلمدان مکیش کمار چائولہ کو دینے پر ملک اسد سکندر نے اعتراض کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...