پاکستان سے بھاگا نہیں‘ 2018 کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے : مشرف

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لوں گا۔ اے پی ایم ایل کو پہلے سے زیادہ منظم بنایا جائیگا۔ دبئی میں گلوبل کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھاگا نہیں، جلد واپس جائوں گا، بطور صدر 9 سال پاکستان کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ پاکستان واپس نہ آنے کا پراپیگنڈا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ مجھ پر تنقید کرنے والے خود آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ بھارت ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان کی صورتحال خراب کر رہا ہے۔ بھارت کے حوالے سے واضح خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...