نئی دہلی (این این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی افواج نے گزشتہ تین ماہ کے دوران تین باربھارتی سرحدی حدودکی زمینی وفضائی خلاف ورزی کی۔ پتہ چلا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ میں چینی فوج کے داخلے سے قبل چین کے جاسوسی کرنے والے طیاروں نے بارہا بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی افواج کے Tupolovtu 153M طیارے نے اترپردیش، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں دراندازی کی۔