خوشحالی مائیکرو فنانس بنک نے انجینئرڈ سسٹمز کا انتخاب کر لیا

لاہور(کامرس رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے، کاروباری کارکردگی میں اضافے اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اوریکل انجینئرڈ سسٹمز کا انتخاب کرلیا ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا شمار اب دنیا کے ان مائیکرو فنانس بینکوں کی صف میں ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی اہم بینکاری ایپلی کیشنز کو اوریکل ایگزا اسٹیک پر منتقل کیا ہے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اپنے 2020ء تک کے توسیعی منصوبے اور نئی حاصل کی گئی جدید مرکزی بینکنگ ایپلی کیشن کے لیے بھروسہ مند، تیز تر اور قابل توسیع انفرااسٹرکچر کی ضرورت تھی تاکہ اپنی کارکردگی میں اضافہ کرسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن