لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان کی اہلیہ انتقال کر گئی ۔گزشتہ رروزانکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ، عدالت عالیہ کے ججز،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان،بار کے نمائندوں، وکلاء ، اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان کی اہلیہ کا انتقال‘ نمازجنازہ میں چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی شرکت
Aug 03, 2017