لاہور (پ ر) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قانون کی دفعہ144 کے تحت صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور فضائی میڈیا کوریج کے لئے ڈرونز ٹیکنالوجی، ریموٹ کنٹرولڈ ایئرکرافٹس، فلائنگ وہیلی کیمروں، یو اے ایس، یو اے ویز، آر سی ایم ایز اور غباروں کی پرواز و استعمال پر 30ستمبر 2017 تک پابندی عائد کردی ہے۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے پبلک مقامات ، ہوٹلوں، ریسٹورانٹس، پارکوں، کیفے اور کلبوں وغیرہ میں شیشہ (حقہ) پینے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر لاگو ہو کر 30ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔ اسی طرح حکومت پنجاب نے ضلع رحیم یار خان کی ریونیو حدود میں تلور کے رہائشی مقامات پر درختوں، جنگلی باڑھ اور جھاڑیوں کی کٹائی پر 29ستمبر تک پابندی عائد کر دی ہے۔
پنجاب بھر میں 30 ستمبر تک ڈرون کیمروں کے استعمال، شیشہ پینے پر پابندی عائد
Aug 03, 2017