سینٹ ذیلی کمیٹی کا کنٹریکٹ ملازمین کو شولڈر پروموشن دینے پر اظہار ناراضی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے فنکشنل کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس سینیٹر نثار محمد مالاکنڈکی زیرصدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے ملازمین کی ادارے سے شکایات پر کہا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم ہونے والے اداروں کے مسائل کی بنیادی وجہ وزارت خزانہ ہے۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے فنڈز دوسال سے وزارت خزانہ سے جاری نہیں ہو رہے۔ اگلے اجلاس میں وزارت خزانہ سے فنڈز کے اجراء کی تاخیر کی تفصیل مانگ لی گئی۔ سینیٹر نثار محمد مالاکنڈ نے مزید کہا کہ ادارے کے سروس رولز اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اور ملازمین کی اے جی پی آر کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملات کا زیر التواء ہونا نااہلیت ہے۔ یہ بات افسوس ناک ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو شولڈر ترقیاں دے کر اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مستقل ملازمین کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم نے بتایا کہ ملازمین سیاست چھوڑ دفاتر میں سرکاری کام پر واپس آئیں مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...