آزادکشمیر کے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے بےانات قابل مذمت ہےں،شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے کرپشن اوربددیانتی کی بنیاد پر نااہل کئے گئے شخص کیحمایت میں آزادکشمیر کے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان تمام حدیں کراس کرگئے جوکہ ایک قابل مذمت اقدام ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے والے مذکورہ رہنماﺅں کے بغیربھی کشمیر کاززندہ رہے گا ۔کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے بیان کو بنیاد بنا کرکشمیری اورپاکستانی عوام میں تفریق او رنفرت کے جذبات بھڑکانے والے بھی بڑے جرم کے مرتکب ہورہے ہیں پاکستانی اور کشمیر ی عوام یک جان دوقالب ہیں اور انھیں کوئی جدا نہیں کرسکتا ۔ تکمیل پاکستان اور دفاع پاکستان کی جنگ کشمیر ی عوام لڑ رہے ہیں جس میں انھوںنے اپنی جان ،مال اورعزت آبروسمیت سب کچھ قربان کردیاوہیں کشمیر کازکے لئے پاکستانی قوم کی قربانیاں بھی کسی سے پوشید ہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن