لاہور(کامرس رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث النبی طیب نے فیکلٹی ممبران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ انتظامی ڈاکٹرز(اے یم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان) بھی اپنے دفاتر سے نکل کر ایمرجنسی ،آو¿ٹ ڈور اور دیگر شعبوں میں مریضوں کی خدمات پر مامور ہوں گے ۔انہوں نے تا حکم ثانی سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ انہوںنے ڈاکٹر غلام صابر کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔