کراچی (کلچرل رپورٹر) سول سوسائٹی کے نمائندوں ‘ صادقین کے بھتیجے اور معروف آرٹسٹوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے مایہ ناز آرٹسٹ و خطاط صادقین کے نام سے جعلی پینٹنگز فروخت ہونے کے کاروبارکا نوٹس لیا جائے جس میں ملک کے بڑے بڑے نام اور بعض خاندان کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ صادقین کے نام کی توہین ہے۔ حکومت اس کی روک تھام کے لئے انضباطی قوانین بنائے۔ فوری کارروائی کے لئے سول سوسائٹی نے رشید اے رضوی پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی ہے جو اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرے گی۔ بدھ کو آرٹس کونسل میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ صادقین کے بھتیجے سلطان احمد، کرامت علی، شاہدرسام، شہلا رحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ صادقین مرحوم نے کبھی بھی اپنی پینٹنگ کو فروخت نہیں کیا۔ انہوں نے تمام کام عوام کے لئے کیا۔صادقین بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ اور خطاط تھا ان کے نام پر اگر غلط کام ہورہا ہے تو اس کی روک تھام ہونا چاہئے۔
صادقین کی جعلی پینٹنگز کی فروخت کاحکومت نوٹس لے ‘ سول سوسائٹی
Aug 03, 2017