وفاقی تعلےمی اداروں کے کنٹرےکٹ ملازمےن کی مستقلی کی درخواستوں پر فےصلہ محفوظ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تعلےمی اداروں مےں کنٹرےکٹ پر ملازمت کرنے والے ملازمےن کی مستقلی کے حوالے سے تمام درخواستےں ےکجا کرتے ہوئے کےس کا فےصلہ محفوظ کرلےا ہے بدھ کے روز عدالت عالےہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے مقدمے کی سماعت عدالت نے تمام درخواستےں ےکجا کرتے ہوئے فرےقےن کوہداےت کی کہ وہ اس حوالے سے کوئی بھی درخواست دےنا چاہتے ہےں دے دےں واضح رہے کہ ڈےلی وےجز ملازمےن نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے امتےازی سلوک کو اسلام آباد ہائی کورٹ مےں چےلنج کررکھا ہے پالےسی کے مطابق پانچ سے سات سال گزرنے اور تمام مراحل مکمل کرنے کے باوجود انہےں ملازمتوں پر مستقل نہےں کےاجارہارہے درخواست مےں موقف اختےار کےا گےا ہے کہ موجود ہ حکومت نے 10ہزار ملازمےن کو اسی پالےسی کے تحت مستقل کےا گےا ہے عدالت نے تمام درخواستےں ےکجا کرتے ہوئے کےس پر فےصلہ محفوظ کرلےا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن