لاہور(کامرس رپورٹر) ذرائع کے مطابق بیوروکریسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کر کے عوام کو اگست کے دوران تقریبا 8 ارب روپے کے فائدے سے محروم کیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے باعث اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اگست سے 3 سے 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی،، تاہم اس دوران وزیر اعظم نااہل ہونے کے باعث حکومت ختم ہو گئی جس پر ورازت پیٹرولیم اور خزانہ کے حکام نے حکومت نہ ہونے کے جواز پر پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی بجائے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا ہی اعلان کر دیا،، تاہم دوسری طرف خاموشی سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 3 فیصد اور ڈیزل پر 6.5 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،، جس سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 23.5 فیصد اور ڈیزل پر 40 فیصد ہو گئی ہے۔
تیل قیمتیں
بیورو کریسی نے تیل قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوام کو 8ارب روپے کا چونا لگا دیا: ذرائع
Aug 03, 2017