لاہور(نامہ نگار) گلدشت ٹاو¿ن کے علاقہ میں مالک نے 12سالہ گھریلو ملازم لڑکے کو تشدد کرکے بعد گرم راڈ سے جسم جلا ڈالا۔ تفصےلات کے مطابق 12سالہ علی حسن گزشتہ 4 سال سے شہباز کے گھر پر ملازم تھا۔ علی حسن کے والد عبدالستار نے الزام لگاےا کہ مالک شہباز نے اس کے بےٹے کو تشدد کے بعد گرم راڈسے کر جسم کے مختلف حصوں کو جلا ڈالا ہے۔ جس پر پولےس نے ملزم شہباز کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکے کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دےا ہے۔ علاوہ ازےں چےئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے گلدشت ٹاﺅن میں گھریلو ملازم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ہداےت کی کہ تشدد کے شکار بچے کو جناح ہسپتال برن یونٹ میں منتقل کیا جائے۔
ملازم پر تشدد
گلدشت ٹاﺅن: مالک کا 12سالہ ملازم پر تشدد، گرم راڈ سے جلا ڈالا
Aug 03, 2017