دہشت گردی ختم کرنے سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائینگے:آرمی چیف

اسلام آباد/ راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے انسداد اور سرحدوں کو محفوط بنانے کیلئے فوج ہر حد تک جائے گی۔ قوم کو مضبوط بنانے کیلئے جن شہداء نے اپنی جانیں دی ہیں فوج ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں دو روزہ بلوچ رجمنٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ رجمنٹ کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کے لئے پاک فوج میں پیشہ وارانہ مہارت اور ہمت کے اعلیٰ ترین معیار درکار ہوتا ہے۔ اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بلوچ رجمنٹ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جنرل (ر) اسلم بیگ، جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی، جنرل (ر) طارق مجید اور جنرل (ر) راشد محمود سمیت سابق فوجی سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیلوال نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک افغان تعلقات باہمی دلچسپی کے امور سکیورٹی کی صورتحال اور بارڈرمنیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...