اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی کے 30 سال سے وفادار ساتھی ہیں، ریلو کٹا وہ ہے جو 4 سال میں چار پارٹیاں بدل چکا۔ فواد چودھری دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، عائشہ گلالئی کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے، عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کیا عمران کو میسجز کرنے کا مشورہ مسلم لیگ ن نے دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے بہتان تراشی کی سیاست کی اسی لئے یہ حال ہے۔ کل تک گلالئی پی ٹی آئی کی باکردار نمائندہ تھی۔ تحریک انصاف کو خواتین کی عزت کرنی نہیں آتی۔