ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیواتھارٹی کو ٹیکس وصولی سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی قانونی حیثیت کیخلاف دائر درخواست میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس وصولی سے روک دیا۔ عدالت نے آئینی نکات کی تشریح کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس پیئر عتیق انور ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ریونیور اتھارٹی ایکٹ کے مطابق ابھی تک اتھارٹی کی تشکیل ہی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ قانون کے مطابق نامکمل اتھارٹی کسی بھی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کر سکتی لیکن اس کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس پیئرز کو ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا رہی ہے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ درخواست میں اتھارٹی کے پہلے اور دوسرے ویلیڈیشن ایکٹ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت اتھارٹی کی قانون کے مطابق حتمی تشکیل تک ٹیکس وصولی غیرقانونی ٹھہرے گی۔ سپریم کورٹ بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے لٰہذا اتھارٹی کی مکمل تشکیل تک پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس وصولی سے روکا جائے۔ عدالت نے سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...