اختیارات کا ناجائز استعمال: تھائی عدالت نے سابق وزیراعظم اور انکے نائب سمیت 4 افراد کو بری کر دیا

Aug 03, 2017

بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کی عدالت نے 2008ء میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے سابق وزیراعظم اور انکے نائب سمیت 4 افراد کو بری کر دیا۔ ان میں سابق وزیراعظم سو مچائے وونگ ساوت، ان کے نائب وزیر اعظم، اور دو اعلی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان وزرائے اعظم نے ملکی پارلیمان کا مظاہرین کی جانب سے کیا گیا محاصرہ ختم کرانے کے لیے پولیس کی طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا تھا۔ اس پولیس کارروائی کے دوران بہت سے مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔ عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق نہ کیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

مزیدخبریں