لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور لانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا تاہم سکیورٹی کے معاملات کے تمام تر جائزے کے بعد تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف سیدھے داتا دربار جائیں گے اور داتا گنج بخش حضرت علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ داتا دربار کے باہر جلسے سے خطاب کریں گے یا آزادی چوک پر، تاحال اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔
نواز شریف کا جی ٹی روڈ سے لاہور آنے کا اصولی فیصلہ، داتا دربار پر حاضری دیں گے
Aug 03, 2017