شاہد خاقان کو آج گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا، ذاتی گھر کو پی ایم ہائوس قرار دیدیا گیا

Aug 03, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ پی ایم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے جبکہ ان کے اسلام آباد میں واقع ایک گھر کو پی ایم ہاؤس قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز مری سے واپسی پر ’’وزیراعظم آفس‘‘ گئے اور کچھ دیر آفس میں موجود رہے۔ وزیراعظم آفس کے افسروں اور عملہ نے ان سے ملاقات کی اور دفتری اور سرکاری امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم گزشتہ روز گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعد مری روانہ ہو جائیں گے اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں