غلط فہمیاں ختم، نوازشریف نے نثار کو خصوصی اہمیت دی، کھانے کے دوران ساتھ بٹھایا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کے درمیان مری میں مسلم لیگ (ن) کے پہلے مشاورتی اجلاس پائی جانے سرد مہری گرم جوشی میں تبدیل ہو گئی۔ گورنمنٹ ہائوس مری میں مسلم لیگ کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں چودھری نثار کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا انہوں نے میاں نواز شریف کے ساتھ آئندہ لائحہ عمل پر تبالہ خیال کیا اور ان کو پارٹی کو منظم کرنے کا مشورہ دیا مشاورتی اجلاس کے خاتمے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ نواز شریف نے چودھری نثار کو خصوصی طور پر بلا کر اپنے ساتھ بٹھایا۔ چودھری نثار خود گاڑی ڈرائیور کرکے مری پہنچے اور ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر اسحاق ڈار بیٹھے ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...