سال کادوسراچاند گرہن سات اورآٹھ اگست کی درمیانی شب کو ہوگا،جزوی چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کیمطابق گرہن رات آٹھ بجکر پچاس منٹ پرشروع ہوگا، گیارہ بجکربیس منٹ پرگرہن عروج پرہوگا۔صبح ایک بجکر اکاون منٹ پرگرہن ختم ہوجائے گا، چاندگرہن مغربی بحرالکاہل، آسٹریلیا، ایشیا، انٹارکٹیکا، افریقہ اور یورپ میں بھی نظرآئے گا۔