کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے ایک بار پھر کراچی میں این اے 243عمران خان کی چھوڑی گئی نشست سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،ڈیفنس آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا عمران خان کی کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 243سے ضمنی انتخابات ہونگے میں اس حلقے کا پہلے بھی امیدوار تھا اس بار بھی عوام کے اصرارپر اپنی کامیابی کے لیے کوششوں کو جاری رکھونگا۔