ایٹھلیٹس ایشین گیمز میں میڈلزکیلئے محنت کر رہے ہیں‘اصغر علی گل

Aug 03, 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قومی ہیڈ کوچ محمد اصغر علی گل نے کہاہے کہ قومی اٹھلیٹ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے کے لئے بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔ ملک بھر سے 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18 مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، لیاقت علی،تنویر عباس، عزیر رحمن،عبید علی، محمد شہباز ، نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی، عمر سعادت، اسد اقبال، اسد الرحمن، محبوب علی، محمد اکرام، رمیض جاوید، محمد ندیم، صدام علی اور ارشد ندیم شامل ہیں،جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ عاشق،ماریہ مراتب شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ میرے ہمراہ کوالیفائڈ کوچز فیاض بخاری اور ناصر خان مرد کھلاڑیوں کو جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو سمی رضوی اور بشری پروین جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالیسے اصغر گل نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں اتھلیٹکس کے ایونٹ جیولین تھرو، 400 میٹر رکاوٹی دوڑ اور 400×4 میٹر ریلے میں میڈلز کی بڑی توقع ہے کیونکہ ہمارے ہی ان کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز، اسلامک گیمز اور سائوتھ ایشین چیمپیئن شپ میں میڈلز حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے جیولین میں ریکارڈ قائم کیاہے انہوں نے کہا کہ دو تین بار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی تعدادکو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے کہا یے۔نہوں نیکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم از کم ان بارہ کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں شرکت کے لئے جکارتہ ضرور بھیجا جائے، مرد میں لیاقت علی، گوہر شہباز، عزیر علی، محمد شہباز، نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی، عمر سعادت، محبوب علی، ارشد ندیم جبکہ خواتین میں ماریہ مراتب اور رابعہ عاشق شامل ہیں 400 رکاوٹی دوڑ میں محبوب، جیولین تھرو میں راشد ندیم، 4×400 میٹر ریلے میں نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی اور عمر سعادت کو میڈل حاصل کرنے کی توقع ہے اس علاوہ 400 میٹر میں نوکر حسین اور 100 میٹر کی لیاقت علی اور گوہر شہباز دوڑ میں ایک نیا ریکارڈ حاصل کر کے شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں