مکرمی! توانائی اور آبی ماہرین کے مطابق کالا باغ ڈیم کے متبادل اور کوئی ڈیم نہیں اور ہو بھی نہیں سکتے۔ توانائی اور پانی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے کالاباغ ڈیم ہی موزوں ہے۔ (ماہرین کےمطابق) ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ کا قیام بہت اچھا قدم ہے۔ اللہ تعالے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کو جزا دے آمین، کم وقت کم خرچ درکار ہے، چیف جسٹس صاحب سے مودبانہ اپیل ہے کہ پہلے ”کالا باغ ڈیم“ پر کام شروع کرنے کیلئے ہدایات دیں، یہ صدقہ جاریہ ہو گا جو گورنمنٹ اس کو شروع کرےگی آئندہ الیکشن میں وہی کامیاب ہو گی۔شکریہ (چراغ محمد خان .... آرتھوپیڈک سرجن گھرکی ہسپتال جلو موڑ لاہور)