پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کا قتل ، امریکہ میں مظاہرے ، لوگوں کاریلوے ٹریک پردھرنا

Aug 03, 2018

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست مینسوٹا میںسینکڑوں امریکی شہریوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینسوٹا کے شہر منیاپولس میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمد و وفت معطل کردی۔مظاہرین سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں نے23 جون کو تعاقب کے بعد ایک سیاہ فام شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں