ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ سابق کپتان فٹبال ٹیم کلیم اللہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق کپتان کلیم اللہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے بیرون ملک کلب فٹ بال کھیلنے کے لیے پی ایف ایف کو آگاہ نہیں کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ سیکرٹری پی ایف ایف احمد یار کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ کلیم اللہ نے حال ہی میں ترکی کے کلب ازمیر سپورز سے معاہدہ کیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ ترک کلب اردھنپور کی نمائندگی کرتے تھے۔ 26 سالہ کلیم اﷲ نے 2009 ءسے 2014 ءتک خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کلب کی نمائندگی کی اس کے علاوہ وہ کرغستان کے کلب ڈور ڈوئی اور امریکی کلبوں سیکرامانٹو اور تلسارونیکس کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...