لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی پلیئر ابرار حسین کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں شیخوپورہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کھیل کے شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج بروز جمعہ کو رہائشگاہ محلہ جھگیاں شیخوپورہ نزد ڈیرہ حاجی محمد نواز سابق ایم پی اے میں ادا کی جائے گا۔