اقوامِ متحدہ (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش امریکی ایٹمی بمباری کی 73 ویں برسی کے موقع پر ناگاساکی میں تقریبِ امن میں شرکت کریں گے۔ انتونیوگوترش اِس سالانہ تقریب میں شرکت کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پہلے سربراہ ہوں گے۔اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا کہ انتونیوگوترش 7 سے 9 اگست تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ وہ ناگاساکی کے ناظم توموہِیسا تااْوئے اور ایٹمی حملے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کریں۔سیکرٹری جنرل 9 اگست کو ناگاساکی ایٹمی بمباری عجائب گھر جائیں گے اور یادگاری تقریب میں خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیتی رہی ہے تاہم امریکہ اور رْوس کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔