لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث رواں سال ملائیشیا میں منعقد ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان جونیئر ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کا نام نہیں ہے۔ 6 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں برطانیہ، بھارت، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لینگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کے انٹرنیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کی خرابی کے باعث ملائیشیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اپنے کسی ٹورنامنٹ میں شامل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان ہاکی سے وابستہ کھلاڑیوں نے بھی اس بات کا گلہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس عمل کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔
پی ایچ ایف کی ناقص کارکردگی ‘پاکستان سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنا منٹ سے آﺅٹ
Aug 03, 2018