6 روزہ انٹرنیشنل باسکٹ بال کوچنگ کورس 6 اگست سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پیک کے تعاون سے لاہور میں چھ روزہ انٹرنیشنل باسکٹ بال کوچنگ کورس 6 اگست سے لاہور کے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر کے مطابق 11 اگست تک جاری رہنے والے کوچنگ کورس میں 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جنہیں غیر ملکی کوچز تربیت دینگے۔ کوچنگ کورس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر لازمی ہوگا کہ وہ کورس میں شرکت کے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور ب فارم ساتھ لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ کورس میں تربیت کے لیے غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں جو پاکستان باسکٹ بال کے فروغ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینگے تاکہ کھلاڑیوں کو اس بارے میں آگاہی ہو سکے کہ میچز میں کس طرح کی حکمت عملی اپنانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ کورس میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ لاہور میں شروع ہو چکا ہے آج 3 اگست کو پنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جبکہ 4 اگست کو لاہور ڈویژن کے نوجوان کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے۔ فیڈریشن ترجمان کے مطابق ٹرائلز میں انڈر 21 کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، ان ٹرائلز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں بین الااقوامی کوچز سے تربیت دلانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...