کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا۔ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 8اگست سے ہو گا اور اس میں 10 پاکستانی کرکٹرز شرکت کریں گے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس واحد ٹیم ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔فاسٹ باو¿لرز جنید خان، وہاب ریاض اور محمد عرفان بارباڈوس ٹرائیڈنٹس‘ شعیب ملک اور سہیل تنویر گیانا ایمازون واریئرز ‘ عماد وسیم اور شاہد آفریدی جمیکا تلاوا جبکہ شاداب خان ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلیں گے۔ رومان رئیس، حسین طلعت اور محمد سمیع کی خدمات سینٹ لوشیا سٹارز نے حاصل کی ہیں۔

سہیل تنویر لیگ میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...