زردای کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی ضمانت مسترد ، جیل بھجوا دیا گیا

Aug 03, 2018

نواب شاہ(محمداسلم منیر نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء اسماعیل ڈاھری کی ضمانت مسترد کردی،عدالت نے اسماعیل ڈاھری کو جیل بھجوا دیا ،سماعت9اگست تک ملتوی، رینجرس نے اسماعیل ڈاھری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عنایت علی میمن نے آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے اس سلسلے میں واضح رہے کہ پولیس اور رینجرس کی بھاری نفری نے گزشتہ ماہ دولت پور میں اسماعیل ڈاھری کی گھر پر چھاپہ ماکر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی تھی جن میں اینٹی ائر کرفٹ گن کے گولے بھی شامل تھے اور اسماعیل ڈاھری کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت نے اسماعیل ڈاھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھاجس پر آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عنایت علی میمن نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا اور سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں