نیب نے وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیدار، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ کو گرفتار کر لیا

Aug 03, 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار)نیب راولپنڈی نے وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید، جنرل سیکرٹری مظہرحسین ،سابق جنرل سیکرٹری سید عامر حسین شاہ، سابق ایگزیکٹو ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد اکرم اعوان ،، سی ای او میسرزسن شائن رئیل سٹیٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈمحمد ارشد اور پراپرٹی ڈیلر خوش نواز کوگرفتار کر کے راولپنڈی کی احتساب عدالت سے سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ،ملزمان پر وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ،ٹھیکے دینے اور لاکھوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کی انوسٹی گیشن ٹیم نے وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید، سابق صدر و جنرل سیکرٹری سید عامر حسین شاہ، موجودہ جنرل سیکرٹری مظہرحسین ، ، سابق ایگزیکٹو ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد اکرم اعوان ،، سی ای او میسرزسن شائن رئیل سٹیٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈمحمد ارشد اور پراپرٹی ڈیلر خوش نواز کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان نے جعل سازی اور باہمی ملی بھگت سے وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹس الاٹ کئے ،اور سوسائیٹی کے فنڈز مین خرد برد کی اور ترقیاتی کام کے غیر قانونی طورپر ٹھیکے دیئے جس سے سوسائٹی کے ممبران کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ نیب کو سوسائٹی کے پلاٹس کی الاٹمنٹ ، ترقیاتی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر کئی شکایات موصول ہوئیں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ وزارت کامرس ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے اس وقت کے صدر رانا غلام فرید نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر میسرزنوید اسلم اینڈ ایسوسی ایٹس کو سوسائٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنسلٹنسی سروسز کا ٹھیکہ دیا ۔ راناغلام فرید جعلی دستاویزات پر چورانوے سابق ممبران کی ممبر شپ ٹرانسفر کرنے مین بھی ملوث ہے جبکہ اصل مالکان کو اس کا علم نہ تھا ۔ علاوہ ازیں اینٹی کرپشن نے لاکھوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ ایم ایم ڈی محمد حسین پر پنجگور میں تعیناتی کے دوران لاکھو ں روپے کرپشن کا الزام ہے دوران تلاشی کمرے سے اہم نوعیت کے کاغذات ملے ہیں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں