لاہور(ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی ایک ایسی پارٹی نہیں جس کالیڈرنیب کومطلوب نہ ہو،67فیصد سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نیب کو مطلوب ہیں،شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق پرنیب کے سنگین مقدمات ہیں‘ اپوزیشن کا گرینڈ آلائنس جلد ہی ٹو ٹ جائے گا اور یہ لوگ بھی عمران خان کی حمایت کریں گے، نواز شریف اڈیالہ جیل میں حوصلہ ہار چکے ہیں، انہیں مزید سہولیات فراہم کی جائیں اس سے پہلے کہ وہ ایک اور این آراو کی تلاش شروع کر دیں‘آصف علی زرداری ایک ماہر سیاستدان ہے اسے پتہ ہے کہ اس نے آگے کیا کرنا ہے۔ مسلم لیگ(ن)میںایک فاروڈ بلاک اٹھ رہا ہے،شہباز شریف کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ مریم نواز ہے‘یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہارنے والاامیدوارشکست تسلیم نہیں کرتا،لیکن عمران خان ایک حقیقت ہیںانکاراستہ کوئی نہیں روک سکتا، لوگوں نے عمران خان کے نظریے اورسوچ کوووٹ دیا میں اس کے ساتھ ہراچھے برے وقت میں کھڑارہوں گا‘ ڈی گریڈ لوگوں کیلئے کمپنی کی مشہوری ضروری ہوتی ہے نواز شریف کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار طلال چوہدری جیسے لوگوں کا یہی ٹولہ ہے یہ وہ بداخلاق ٹولہ ہے جس کی سوچ نواز شریف کی ہے ٗطلال چوہدری الیکشن ہار گئے، اب نااہلی سے فرق نہیں پڑتا ٗیہ صرف میڈیا میں ان رہنے کیلئے سب کچھ کرتے ہیں۔ حکومت میں آکر کوشش ہو گی مخالفین کے بھی دل جیت لیں۔عمران خان کے پاس مرکز،پنجاب اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں لیکن وہ مرکز ، پنجاب کے پی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،بدقسمتی ہے کہ ہارنے والا دھاندلی کی دہائی دیتا ہے جبکہ کے پی کے لوگوں نے دوسری بار ایک جماعت کو ووٹ دیا ہے۔مجھے وزارت میں جانے کا کوئی شوق نہیں ہے‘ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے‘ مخالفین مجھے نااہل قرار دے رہے تھے مگر اللہ کا مجھ پر خاص فضل ہوا اور میں عوامی طاقت اور ووٹ سے کامیاب ہوا ہوں۔ اللہ کا احسان ہے پاکستان پر پروٹوکول سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اللہ مولانا فضل الرحمن پر رحم کرے‘ اب لال حویلی سے غریبوں کی بستی میں شفٹ ہورہا ہوں تاکہ غریب کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کر سکوں۔