اسلام آباد(نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ ٗ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے محققین کی تربیت و آگاہی کے لئے " ایجادات اور تخلیقات کے مالکانہ حقوق کے تحفظ"کے موضوع پر قومی سمینار کا انعقاد ہوا۔پراپرٹی رائٹس کے ماہر ٗظہور احمد سیمینار کے مقرر تھے۔انہوں نے ریسرچ کام کے مالکانہ حقوق کی تحفظ کے مختلف اقسام اور قوانین پر تفصیلی لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی تجارتی تنظیم(WTO)کا ممبر اور انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس کے تجارتی پہلوئوں پر دستخط کردہ ملک ہے اس لئے ہر پاکستانی پر اِ س معاہدے کی پاسداری لازمی ہے۔سیمینار میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی تھی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحیثیت قومی ادارہ ٗ اوپن یونیورسٹی معاشرتی مسائل پر قابو پانے کے لئے آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی قومی ذمہ داری بہ حسن و خوبی پورا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار نئی نسل بالخصوص محققین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے تاکہ اُن کو ملکیتی حقوق کے بارے میں آگاہی اور ملکیتی حقوق کے چوری ہونے یا کسی کی ملکیتی حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کی سزائوں کے بارے میں مکمل علم ہو۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ معاشرتی مسائل پر قابو پانے کے لئے "آگاہی اورشعور بیدار کرنے کی سیریز یونیورسٹی میں چار سال سے جاری ہیں اور یہ سیمیناراُن تقریبات کا حصہ ہے۔
اوپن یونیورسٹی میں" ایجادات اور تخلیقات کے مالکانہ حقوق کے تحفظ" کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد
Aug 03, 2018