پشاور ، کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 2افغان مہاجر گرفتار

Aug 03, 2018

پشاور(بیورورپورٹ) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے کروڑوں روپے ما لیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاورسے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ خفیہ طریقے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں کی گئیں ، اس دوران جی ٹی روڈ ترناب چوکی کے قریب ناکہ بندی پر ایک مشکوک ٹرک نمبر کے بی ایل 1614 کو رکنے کا اشارہ کیا، ٹرک ڈرائیور نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگاتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی، مگر پولیس ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے کامیابی سے ٹرک کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے100 کلاشنکوف،100 عدد 9 ایم ایم پستول اور 64ہزار500مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزمان کرامت علی اورخان زادہ ولد ملاجان سکنہ افغانستان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں