اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر میاں رضاربانی نے ایک ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سماجی رابطے کی ویب سائٹ بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرا ن کے نام سے کوئی بھی اکاؤنٹ آپریٹر ہورہا ہے تو اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں میاں رضاربانی نے مزید کہا ہے کہ بطور چیئرمین سینیٹ بھی انہوں نے یہ وضاحت کی تھی کہ ان کا فیس بک اور ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو بھی تحریری طور پر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے جس کے نتیجے میں ایف آئی اے نے کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی تھیں۔
سماجی رابطے کی کسی ویب سائٹ بشمول ٹویٹر اور فیس بک پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں : رضا ربانی
Aug 03, 2018