صوبائی وزیرتجارت نے پلاسٹک پیکجنگ اینڈ فروٹ پراسیسنگ نمائش کا افتتاح کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ میاں انجم نثارنے آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں پلاسٹک پیکیجنگ اینڈ فروٹ پراسیسنگ کی16ویں بین الاقوامی سالانہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔صوبائی وزیر نے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو مینجنگ ڈائریکٹر عامر خانزادہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نمائش میں دنیا کی34مختلف ممالک کی بڑی کمپنیوں کے 400 سے زائدسٹالز موجود ہیں جبکہ ذیادہ تر سٹالزچائنہ کے اشتراک سے لگائے گئے ہیں۔04اگست تک جاری رہے گی اور یہ لوکل ،ریجنل ،انٹرنیشنل سطح پر ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگرکرے گی۔صوبائی وزیر میاں انجم نثارنے انتطامیہ کو شاندار نمائش کے اہتمام پر مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائش کے ذریعہ بزنس ٹو بزنس کے کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ یہ نمائش ٹیکنالوجی کی افادیت کو سمجھنے اور اس سے بہترین انداز میں مستفید ہونے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن