امریکہ کاچین کی مزید درآمدات پرٹیرف بڑھانے کافیصلہ

واشنگٹن (اے این این)امریکہ نے مزید 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر مجوزہ ٹیرف بڑھانے کی تیاری شروع کردی۔صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا ٰپر مجوزہ ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی جائے۔تجارتی نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر کا کہنا ہے کہ چین کوجو مخصوص تبدیلیاں کرنی چاہئیں اس پرہماراموقف واضح ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ چین نے اپنا رویہ بدلنے کی بجائے غیرقانونی جوابی اقدامات کئے جو امریکی ورکرز، کاشتکاروں اور تاجروں کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، مزید 16 ارب ڈالرکی چینی اشیا آنے والے ہفتوں میں ہدف بن سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن