ترقی کا راز دینی، دنیاوی تعلیم ایک چھت تلے فراہم کرنے میں ہے: حسن محی الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں پڑھائے جانے والے دینی اوردنیاوی علوم کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں بے حد سراہا جارہا ہے ،پاکستان کی ترقی کا راز ایک چھت کے نیچے دینی اور دنیاوی علوم کی فراہمی میں ہے، تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل کیلئے منہاج القرآن عالمی معیار کے تعلیمی ادارے قائم کررہی ہے، منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل 2 ہزار سے زائد طلبہ اندرون اور بیرون ملک اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہمارا دعویٰ اور چیلنج ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں جتنی کم فیس میں معیاری تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کہیں اور نہیں ہیں اور ہم یہ سب خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر کررہے ہیں، انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے حوالے سے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس ممتاز تعلیمی ادارے کی یہ انفرادیت ہے کہ یہاں فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے والا طالبعلم بلا روک ٹوک پی ایچ ڈی تک تعلیم کرتا ہے اور یہ ماڈل پاکستان میں 12 کالجز کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ڈنمارک، ناروے، مانچسٹر، ہالینڈ، سویڈن میں نافذ العمل ہے اور اس کا مزید دائرہ کراچی، بھوربن اور نارروال تک بڑھارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...